یونائٹیڈ ٹیچرز ویلفیئرکاطارق عزیز کوایجوکیشن افسر بنانے پراظہار تشویش

26

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) یونائیٹڈ ٹیچرز ویلفیئر ایسوسی ایشن نے محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے تعلقہ ایجوکیشن آفیسر پرائمری اسکول کورنگی سیدمعزالدین کو ہٹا کر بدعنوان اور جعلی HST سے ہیڈماسٹر کا پروموشن حاصل کرنیوالے طارق عزیز میمن کو تعینات کرنے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ یونائیٹڈ ٹیچرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر انیس الرحمن نے صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی اور سیکرٹری ایجوکیشن احمد بخش ناریجوسے مطالبہ کیا ہے کہ اس اقدام سے اساتذہ میں بے چینی پائی جاتی ہے اس لیے فوری طور پر طارق عزیزمیمن کا ٹرانسفر آرڈر واپس لے کر 30 اسکولوں کے مستقبل کو محفوظ بنایا جائے اور کورنگی پرائمری ایجوکیشن ملازمین کو اس بد عنوان شخص سے محفوظ رکھیں ورنہ تعلیمی نظام خطرے میں پڑ جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ طارق عزیز میمن کی مکمل پرسنل فائل اور سروس بک منگوا کر خود دیکھ کر قانونی کارروائی کا فیصلہ کریں بصورت دیگر یونائیٹڈ ٹیچرز ویلفیئر ایسوسی ایشن قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتی ہے۔