سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کا استثنامضامین پروگرام متعارف

29

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن نے پاکستان میں پہلی بار استثنامضامین پروگرام متعارف کروادیا ہے جس کے بعد انٹر میڈیٹ پری انجینئر نگ اور پری میڈیکل میں کم از کم 33فیصد نمبر ز سے پاس ہونیوالے طلبہ تین سال کے بجائے دو سال میں ایسو سی ایٹ انجینئرنگ (DAE) کا ڈپلوما حاصل کر سکیں گے۔ استثنا مضامین پروگرام کے تحت امیدوارکراچی سمیت سندھ میں 74سرکاری اور200 نجی فنی تعلیمی ادارے میں داخلے کا اہل ہو گا ۔ سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن نے نوٹیفکیشن نمبر SBTE/CH-PA/2020/57 جاری کرتے ہوئے انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز کی 163میٹنگ مورخہ 30اپریل اور یکم مارچ2019ء کا حوالے دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ طلبہ جو انٹر پری انجینئرنگ اور پری میڈیکل کے امتحانات میں کامیاب ہوچکے ہیںمگروہ یونیورسٹیز میں داخلے کے کم سے کم مارکس کی اہلیت پر پورا نہیں اترتے ایسے امیدوار ڈپلوما ان ایسو سی ایٹ انجینئرنگ میں داخلہ لے کر پہلے سال کا استثناحاصل کر کےDAE سال دوئم میں براہ راست داخلہ لے سکیں گے۔