نواب شاہ، ضلعی انتظامیہ ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے میں ناکام

109

 

نواب شاہ(سٹی رپورٹر) ضلعی انتظامیہ ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے میں مکمل ناکام احساس کفالت پروگرام کے تحت ملنے والی رقم کے حصول کے لیے بینکوں کے باہر خواتین کا رش خواتین ماسک اور سماجی فاصلے سے لا علم ،اسی طرح پاکستان پوسٹ میں بے تحاشا رش دیکھنے میں آیا ہے عملہ اور پنشن لینے والے افراد نے ماسک لگایا اور نہ ہی سماجی فاصلے کو برقرار رکھا۔ انتطامیہ کی جانب سے کسی قسم کے خاطر خواہ انتظامات بھی نہیں کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں احساس کفالت پروگرام کے تحت ملنے والی رقم کے حصول کے لیے شہر بھر کے بینکوں کے باہر بڑی تعداد میں خواتین کا رش دیکھنے میں آرہا ہے رقم حاصل کے لیے آنے والی خواتین کی جانب سے ماسک اور سماجی فاصلے کو برقرار نہ رکھنے پر کورونا وائرس کے حوالے سے جاری ہونے والی ایس او پیز پر سوالیہ نشان عائد ہو گیا ہے جس سے شہر میں کورونا پھیلنے کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں ۔شہریوں کی جانب سے اس جانب توجہ دلوانے کے باوجود انتظامیہ عمل درآمد کروانے پر ناکام ہے۔ تاجر حضرات نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کے دکانداروں پر ضلعی انتظامیہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر بھاری جرمانے عائد کرنے کے ساتھ ساتھ دکانوں کو بھی سیل بھی کر رہی ہے لیکن بینکوں کے باہر خواتین کا رش ہے ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے بینک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بینکوں کے باہر ایس او پیز پر عملدرآمد کروانا انتظامیہ کی ذمے داری ہے جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے رقم کے حصول کے لیے آنے والوں کو ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز پر کنٹرول کیا جاسکے ۔اس کے ساتھ ساتھ نوابشاہ پوسٹ آفس کا عملہ بغیر ماسک کے کام کرنے میں مصروف ہے پوسٹ آفس کے اندر عوام کا رش ہے۔ واضح رہے کہ یکم دسمبر کو پوسٹ آفس میں پشن لینے والوں کارش ہے ایسے میں آفس کا عملہ بغیر ماسک کے کام کرنے میں مصروف ہے ۔پوسٹ آفس کے ہیڈ ہوسٹ ماسٹر بھی بغیر ماسک کے کام کر رہیے ہیں ضلعی انتظامیہ کے بار بار نوٹیفکیشن جاری کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر بھاری جرمانے عائد کیے جارہے ہیں لیکن سرکاری دفاتر میں کورونا ایس او پیز کی کھلی خلاف سب ورزی کی جارہی ہے۔