ڈینئل قتل کیس،فاروق نائیک کے قانونی نکات پر دلائل مکمل

39

اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ میں امریکی صحافی کے قتل کے ملزمان کی بریت کے خلاف اپیل کی سماعت کے دوران حکومت سندھ کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے دلائل دلائل دیتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ ڈینئیل پرل ایک امریکی شہری اور یہودی صحافی تھے،ڈینیل پرل معروف امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل کے لئے رپورٹنگ کرتے تھے،ملزمان نے
پی سی راولپنڈی میں ڈینئل پرل کے اغوا کی سازش تیار کی،ملزمان نے ڈینئل پرل کو اغوا کرنے کے بعد ای میل پیغام کے ذریعے ان کی اہلیہ سے تاوان کا مطالبہ کیا،مطالبہ پورا نہ ہونے پر ملزمان نے ڈینئل پرل کو انتہائی بے دردی سے قتل کیا۔ کیس کی سماعت جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس یحییٰ افریدی پر مشتمل بینچ نے کی۔منگل کو سماعت کے موقع پر فاروق نائیک نے قانونی نکات پر دلائل مکمل کر لیے ہیں۔ فاروق ایچ نائیک آج بدھ کو شہادتوں کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔عدالت عظمیٰ نے کیس کی سماعت ایک دن کے لیے ملتوی کر دی۔