پاکستان سے انتہائی قریبی دوستانہ تعلقات ہیں،انڈونیشین قونصل جنرل

26

حیدرآباد (اسٹاف ر پورٹر ) کراچی میں انڈونیشیا کے قونصل جنرل ٹوتوک پریانامٹو نے سندھ یونیورسٹی جامشورو کے ایریا اسٹڈی سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے
ایک سال قبل قائم کردہ انڈونیشیائی کارنر کیلیے اپنے ملک کے آرٹ، ثقافت و تاریخ پر مشتمل 13 نایاب کتب تحفے میں دیں اور کارنر سمیت پورے سینٹر کا مفصل دورہ کیا جبکہ اسٹڈی سینٹرکے دورے کے موقع پرسے خطاب کرتے ہوئے ٹوتوک پریانامٹو نے کہا ہے کہ پاکستان او ر انڈونیشیا کے انتہائی قریبی دوستانہ تعلقات ہیں، جس کو مزید بہتر کرنے کیلیے عوامی روابط کو بڑھانے کے حوالے سے دونوں ممالک کی کوششیں جاری ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جامعہ سندھ پاکستان کی واحد جامعہ ہے، جہاں انڈونیشیا کا کارنر قیام عمل میں لایا گیا ہے جبکہ عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے ان کے قونصل خانہ ایریا اسٹڈی کے ساتھ تعلیمی سرگرمیاں شروع نہیں کر سکا۔