اسلام آباد ( آن لائن)وفاقی حکومت کی جانب سے ن لیگ کو توڑنے کاتسلسل جاری ہے۔ 5 منحرف اراکین پنجاب اسمبلی کے ذریعے ن لیگ پنجاب کے مزید 9 اراکین کی حکومتی شخصیت سے پنجاب ہائوس اسلام آبادمیںملاقات ہوئی ہے اور انہیں لالچ دیا ہے کہ اگر پارٹی کو خیر باد کہہ دیں تو 5 منحرف اراکین کی طرح انہیں بھی ترقیاتی فنڈزدیے جائیں گے۔ملاقات میں ن لیگ کے پہلے سے منحرف 5اراکین
بھی شامل تھے ، ا ن منحرف اراکین کے ذریعے ہی دیگر 9اراکین سے رابطہ کیاگیاتھا اور اب ن لیگ کے باغی ایم پی ایز کی تعداد14ہوگئی ہے،9اراکین کا تعلق وسطی اور جنوبی پنجاب سے ہے،ان اراکین نے بھی نواز شریف کے بیانیے سے اختلاف کردیا۔ ان کا موقف ہے کہ قومی سلامتی کے اداروں اور پاک فوج پر تنقید برداشت نہیں کی جا سکی۔ذرائع نے دعویٰ کیا کہ اب ان اراکین کی وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کرائی جائے گی۔دوسری طرف ن لیگ کے لاہور جلسے سے قبل ہی مشکلات بڑھنے لگی ہیں کیونکہ ملتان کے جلسے میں بھی ن لیگی اراکین اسمبلی کی اکثریت نے پارٹی قیادت کی واضح ہدایات کے باوجود شرکت نہیں کی تھی ۔