جلسہ روکتے تو جگہ جگہ تصادم ہوتا، سینیٹر فیصل جاوید

48

اسلام آباد ( آن لائن) تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ اگر جلسہ روکتے تو جگہ جگہ تصادم ہوتا، کیونکہ اپوزیشن والے ہٹ دھرمی پر اتر آئے ہیں،پی ڈی ایم کی تصادم کی خواہش پوری نہیں ہونے دینگے ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کہا کہ پی ڈی ایم کو سمجھاتے رہے کہ جلسہ نہ کریں ، میرا خیال تھا کہ ان کو جلسے کی اجازت دے دینی چاہیے تھی، پشاور میں
جلسہ کرکے انہوں نے کیا کرلیا، گیارہ جماعتیں مل کر بھی ملتان میں بڑا جلسہ نہ کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ اگر یہ جلسہ قاسم باغ میں ہوجاتا تو پی ڈی ایم جلسہ ناکام ہوجاتا، گھنٹہ گھر چوک چھوٹی جگہ ہے ، یہاں تھوڑے لوگ بھی زیادہ لگتے ہیں۔