‘سعودی عرب کسی کو قتل کرنے کی منظوری نہیں دیتا’

162

سعودی وزیرمملکت خارجہ امورعادل الجبیر نے کہا ہے کہ سعودی عرب کسی کو قتل کرنے کی منظوری نہیں دیتا۔

ایرانی وزیرخارجہ کےبیان پرردعمل سعودی وزیرمملکت خارجہ امورعادل الجبیر نے کہا کہ  جوادظریف نےایران کےسارےمسائل پرسعودی عرب کوموردالزام ٹھہرانےکی کوشش کی۔

عادل الجبیر نے لکھا کہ جوہری سائنسدان محسن فخری زادہ کےقتل پربھی سعودی عرب کی جانب انگلی اٹھائی گئی، مگر سعودی عرب کسی کو قتل کرنے کی منظوری نہیں دیتا۔

جواد ظریف نے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا تھا کہ سعودی عرب میں سہ فریقی ملاقات اور نیتن یاہو کے بیانات سمیت مائیک پومپیو کے دورہ ریاض، ان سب کے تانے بانے اس سازش کی نشاندہی کرتے ہیں جو کہ دہشتگردی کی بزدلانہ کارروائی میں محسن فخریزادہ کی شہادت کی صورت میں سامنے آئی۔

عادل الجبیر نے ایرانی وزیرخارجہ کو آڑے ہاتھوں لیا ہے اور کہا ہے کہ ’’اگر ایران میں کوئی زلزلہ یا سیلاب آتا ہے تو سعودی عرب ہی کو ان کا ذمے دار ٹھہرایا جاتا ہے۔‘‘