امریکا اور ترکی میں کورونا سے رکارڈ اموات

156

امریکی ماہرین نے دسمبرمیں کورونا سے رکارڈ اموات کا خدشہ ظاہر کر دیا جب کہ ترکی میں کوروناوائرس سے اموات کامسلسل نویں روزنیا رکارڈ بن گیا۔ترکی میں ایک دن میں کوروناوائرس سےمزید190اموات ہوئیں۔

امریکا میں کورونامتاثرین 1 کروڑ 41 لاکھ سے زائد اور اموات2 لاکھ 76 ہزار سےزائد ہوگئی ہیں۔ ماہرین نے دسمبرمیں کورونا سے رکارڈ اموات کے خدشہ کا اظہار کیا ہے، امریکا میں یومیہ اوسط 1ہزار سے زائد اموات ہو رہی ہیں۔

امریکا میں کوروناسےسب سےزیادہ اموات ریاست نیویارک،پھرٹیکساس میں ہوئیں۔ نیویارک میں 34 ہزار618، ٹیکساس میں 21 ہزار946 کورونا اموات رکارڈ ہوئیں۔ ریاست الی نوائے، میساچیوسٹس اورپنسلوانیا میں 10 ہزار سے زائد افراد جان سے گئے جب کہ کیلیفورنیا،فلوریڈا اورنیوجرسی میں کورونا سے 17 ہزار سےزیادہ اموات ہوئی ہیں۔

برطانیہ میں کوروناسےمزید603اموات،تعداد59ہزارسےزائدہوگئی جب کہ بھارت میں کورونا سے مزید 500 اموات ہوئیں اور تعدادایک لاکھ38ہزارسےزائدہوگئی۔

دنیا بھر میں کورونا سےاموات 14لاکھ 86 ہزار سے بڑھ گئی، دنیابھرمیں کورونامریضوں کی تعداد 6 کروڑ 41 لاکھ سے زیادہ ہوگئی جب کہ 4 کروڑ 44 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے صحتیاب ہوگئے۔