وز?راعظم ن? پا?ستان م??روبس منصوب? ?ا افتتاح ?ر د?ا

253

وزیراعظم نواز شریف نے جڑواں شہروں میں میٹروبس سروس منصوبے کا افتتاح کر دیا ۔ افتتاحی تقریب میں تین صوبوں کے وزرائے  اعلیٰ اور  وفاقی اور صوبائی نے شرکت کی ۔

وزیراعظم محمد نواز شریف نے جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں میٹروبس منصوبے کا افتتاح  کردیا ۔ منصوبے کی لمبائی 23 کلو میٹر ہے ۔ راولپنڈی میں میٹروبس کے 10 اسٹاپ اور اسلام آباد میں 14 اسٹاپ ہیں ۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا کہنا تھا آج کا دن ایک تاریخی دن ہے ۔ تقریب میں تمام صوبوں کے نمائندوں کی شرکت اعزاز کی بات ہے ۔ راولپنڈی اور اسلام آباد میں سارے پاکستان سے آکر لوگ بسے ہوئے ہیں اس لئے اس کو راولپنڈی اسلام آباد میٹروبس منصوبے کا نام دینا زیادتی ہو گا ۔ اس لئے وزیراعظم نے اس منصوبے کا نام (پاکستان میٹروبس ) منصوبے کا نام دیا ہے ۔ میٹروبس منصوبہ دنیا کا بہترین سفری منصوبہ ہے ۔ میٹروبس منصوبے سے شہریوں کو بہترین سفری سہولتیں میسر آئیں گی ۔