اس سال ج? ?? پ? گروت? 4.24 ف?صد ر?? ، اسحاق ?ار

263

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے اس سال جی ڈی پی گروتھ کی شرح 4.24 فیصد رہی ، اقتصادی ترقی کا 5.1 فیصد کا ہدف حاصل نہ کر سکے ۔ اقتصادی راہداری منصوبے کو ” سی پیک ” کا نام دیا ہے ۔  روپے کی قدر میں اضافے سے مہنگائی میں کمی آئی ۔اہل پی جی منصوبے پر 116 ارب روپے خرچ کیئے جائیں گے ، 7 میگا واٹ بجلی کے پروجیکٹ 2017 میں مکمل ہو جائیں گے ۔

اسلام آباد میں اقتصادی سروے رپورٹ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا اقتصادی ترقی کی شرح نمو پچھلے 7 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے ۔ غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب 73 کروڑ ڈالرز ہو گئے ۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 14 ارب 97 کروڑ ڈالرز بھیجے۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا اس سال مہنگائی کی شرح کم ہو کر سنگل عدد تک آ گئی ، جولائی سے اپریل تک برآمدات کا حجم 20 ارب 18 کروڑ ڈالرز رہا ، فی کس آمدنی 13 سے 15 ڈالرز ہو گئی ،

وفاقی وزیرخزانہ کا کہنا تھا اس سال 2 ہزار 605 ارب ٹیکس ریونیو حاصل کیا گیا ۔ بجٹ خسارہ 5 فیصد رہا ۔ زراعت کے شعبے میں 2.88 فیصد ترقی رہی ۔ اس سال کے ایس ای ایکسچینج میں 70 فیصد تک اضافہ دیکھا گیا ۔ دہشتگردی کی وجہ سے ملکی معیشت کو 107 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا ۔ رواں سال 97 ارب روپے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں دیئے گئے ۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا اس سال کا جی ڈی پی 4اعشاریہ 24رہا، زرعی ترقی کی شرح 3.3 فیصد کے ہدف کے مقابلے میں 2.9فیصد رہی،رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 5 فیصد سے کم رہے گی، مہنگائی کم ہو کر سنگل عدد تک آ گئی، 10 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2 ارب ڈالرز رہا۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا جولائی تا اپریل برآمدات کا حجم 20 ارب 18 کروڑ ڈالر رہا۔