?وئ??:?العدم تنظ?م ?? ?مان?ر ول? محمد ن? ?ت??ار پ??ن? د?ئ?

260

کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر ولی محمد عرف حاجی قلاتی مری نے ہتھیار پھینکنے کا اعلان کر دیا۔ قلاتی مری نے یہ اعلان مری قبیلے کے سربراہ نواب جنگیزمری کی موجودگی میں پریس کانفرنس میں کیا۔

کوئٹہ میں صوبائی وزیر اور ن لیگ کے رہنما نواب زادہ جنگیز مری کی پریس کانفرنس کے دوران کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر ولی محمد عرف حاجی قلاتی مری نے ہتھیار پھینکے کا اعلان کیا ۔ اس موقعے پر بگٹی قبائلی رہنما طارق حسین بگٹی بھی موجود تھے ۔

پریس کانفرنس کے موقع پر ولی محمد عرف قلاتی مری کا کہنا تھا نام نہاد بلوچ آزادی محض دھوکا ہے، 45 سال سے سنتا آ رہا ہوں کہ بس اگلے ہفتے بلوچستان آزاد ہو جائیگا، اس لئے مجھے احساس ہوگیا کہ آزادی کا نعرہ محض ڈراماہے۔ قلاتی مری کا کہنا تھا میراتعلق زمران مری کی تنظیم یو بی اے سے تھا اور میں کوہلو، کاہان اور بارکھان کے علاقوں کا کمانڈر تھا، میرا اس بات پر اپنے والد سےبھی جھگڑا رہتاتھا کہ ہم کسطرف جارہے ہیں، نام نہادبلوچ آزادی کی لڑائی سےالگ ہوکرعام پاکستانی کی زندگی گزارنےکااعلان کرتاہوں۔ ولی محمد کا کہنا تھا مجھےسردار جنگیز مری اور طارق حسین بگٹی کیوجہ سےاصل حقیقت کا پتا چلا ہے ۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نواب جنگیز مری کا کہنا تھا میری کوشش ہوگی کہ میں اپنےبھائیوں کوبھی سمجھاؤں کہ وہ قومی دھارےمیں آجائیں، میراجب بھی ان سے رابطہ ہوا میں ان سے بات کروں گا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بگٹی قبائل کے رہنما طارق حسین بگٹی کا کہنا تھا ان لوگوں کو پتا نہیں تھا کہ انہیں کس راستے پر لگایاگیا، ان کا کہنا تھا شدت پسندوں کو قومی دھارے میں شا مل ہونیکا موقع دیاجائے۔