اسلام آباد:وز?راعظم ?? ز?رصدارت پر? بج? اجلاس

229

وزیر اعظم کی زیر صدارت پری بجٹ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا دھرنوں کی وجہ سے کچھ معاشی اہداف حاصل نہیں ہو سکے ۔

اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت پری بجٹ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا ۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اجلاس کو بجٹ 16- 2015 پر بریفنگ دی ۔ ان کا کہنا تھا آیندہ بجٹ میں عوام کو دیے جانے والے ریلیف کا اعلان کل کروں گا، دھرنوں کی وجہ سے کچھ معاشی اہداف حاصل نہیں ہوسکے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا تمام وزارتیں آیندہ بجٹ میں مختص فنڈز کے شفاف استعمال کو یقینی بنائیں، بجٹ میں عوامی ریلیف ترجیح ہونی چاہیے ، آیندہ بجٹ کےترقیاتی منصوبوں میں تمام صوبوں کوبرابری کی بنیاد پرفنڈزدیےجائینگے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا صرف ایک سیاستدان سنجیدہ سیاست نہیں کررہا، وہ سیاستدان ہر ایشو پر منفی سیاست اور تنقید کرتا ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزرا، سینیٹرز اور اراکین اسمبلی نے شرکت کی ۔