چ?ن: دن?ا ?? بلند تر?ن نم??ن پان? ?? ج??ل ?? سطح م?? اضاف?

218

                چین میں واقع دنیا کی بلند ترین نمکین پانی کی جھیل “نام کو“ کی سطح میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ۔ جھیل پر نظر رکھنے والے ادارے کے نائب سربراہ ژانگ گوشوئی نے صحافیوں کو بتایا کہ “نام کو“ جھیل تبت کے خود مختار علاقے میں واقع ہے۔ اور اس کی سطح آب میں 23 سینٹی میٹر سالانہ اضافہ ہو رہا ہے۔ بہاﺅ کے اعتبار سے“نام کو“ جھیل چین کی سب سے بڑی جھیل ہے جس میں سالانہ 300 ملین مکعب میٹر اضافہ ہو رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جھیل کی سطح، سطح سمندر سے 4725 میٹر بلند اور اس کی زیادہ سے زیادہ گہرائی 98 میٹر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 2000ءسے اب تک جھیل کے رقبے میں 50 مربع کلو میٹر اضافہ ہو چکا ہے جبکہ 1970ءسے 2000ءتک اضافے کی مقدار صرف 26 مربع کلو میٹر تھی۔ ایک تحقیق کار ژولیپنگ کا کہنا تھا کہ جھیل میں وسعت گلیشیئرز کے پگھلاﺅ کے باعث ہے۔