برطانیہ میں یورپی یونین میں شامل رہنے والے حامیوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ امریکہ سے جاری کردہ پیوریسرچ سروے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی معیشت کی بحالی کے ساتھ ساتھ برطانیہ میں یورپی یونین کے حامیوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رائے شماری میں برطانیہ ، جرمنی ، سپین ، اٹلی ، پولینڈ اور فرانس کے 6 ہزار باشندوں نے حصہ لیا جن میں سے 61 فیصد نے یورپی یونین میں شمولیت کے حق میں رائے دی ۔
واضح رہے کہ 2013ءمیں ہونے والے سروے میں متحدہ یورپ کے حامیوں کی تعداد 52 فیصد تھی۔ جس میں 55 فیصد برطانوی باشندوں نے یورپی یونین میں شمولیت کے خلاف جبکہ 36 فیصد نے حق میں رائے کا اظہار کیا تھا۔