خام ت?ل ?? نرخو? م?? ?م?

303

ایشین آئل مارکیٹ میں جمعرات کو خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا جس کی وجہ امریکا میں خام تیل کی رسد میں اضافے کے بارے میں پیدا ہونے والی تشویش ہے۔

کاروباری سرگرمیوں کے دوران امریکا کے ویسٹ ٹیکساس انٹر میڈیٹ کے جولائی میں ترسیل کیلئے معاہدے 9سینٹ کی کمی کے ساتھ 59.55ڈالر فی بیرل میں طے پائے جبکہ برینٹ نارتھ سی کروڈ کے جولائی میں ترسیل کے معاہدے 7سینٹ کی گراوٹ کے بعد 63.73ڈالر فی بیرل میں ہوئے ۔

امریکی محکمہ توانائی کی پیٹرولیم کی پیداوار کے بارے میں جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا میں 29مئی کو ختم ہونے والے ہفتہ میں خام تیل کی پیداوار 20ہزار بیرل یومیہ سے بڑھ کر 9.59ملین بیرل ہوگئی جو کہ گزشتہ 30سال کے دوران ملک میں خام تیل کی پیداوار کی بلند ترین سطح ہے ۔