سعود? عرب: مساجد پر حملو? م?? ملوث مشتب? افراد ?? ف?رست جار?

254

سعودی عرب کے وزارت داخلہ نے مشرقی صوبے القطیف اور شہر الدمام میں دو مساجد پر بم حملوں میں ملوث 16 مشتبہ مطلوب افراد کی فہرست جاری کردی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت داخلہ نے ان 16 مشتبہ افراد کے مختصر تعارف کے ساتھ تصاویر بھی جاری کی ہیں۔

ذرائع کے مطابق سعودی وزارت دخلہ نے سعودی عرب میں مساجد پر بم حملوں میں ملوث 16 مشتبہ مطلوب افراد کی فہرست جاری کردی ہیں اور ان کی گرفتاری میں معلومات فراہم کرنے یا مدد دینے والوں کے لئے 2 لاکھ 70 ہزار ڈالرکی انعامی رقم کا اعلان بھی کیا ہے۔اس کے علاوہ وزارت داخلہ نے دہشت گردی کی حملے کو ناکام بنانے میں مدد دینے والے فرد کے لئے 19 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم کا اعلان کیا ہے۔

سعودی وزارت داخلہ  کی طرف سے جاری کردہ مشتبہ افراد کی فہرست میں سعید فلاح عائض الرشید ، فیصل محمد سعید الزہرانی ،سویلم الہادی الرویلی ،ابراہیم یوسف ابراہیم الوزان ،عبدالہادی معیض ،عبدالہادی القحطانی ،عبدالرحیم عبداللہ بن عمر المطلق ،احمد سالم احمد الحلیف الغامدی ،محمد عوض سعید الفہمی الزہرانی ،ہشام فہد محمد الخضیر ،حسن محمد الویباری الشمری ،سلطان عبدالعزیز الشہری ،محسن محمد محسن العتیبی ،بسام منصور احمد الیحییٰ ،عبدالرحمان محمد علی البکری الشہری ،محمد سلیمان رحیان الصقری العنزی اور حسن فرج محمد القحطانی شامل ہیں اوریہ تمام افراد سعودی شہری ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ جمعہ کو سعودی عرب کے مشرقی شہر الدمام میں مسجد العنود کے باہر ایک حملہ آور بمبار نے بارود سے بھری کار کو دھماکے سے اڑا دیا تھا جس کے نتیجہ میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔اس سے پہلے 22 مئی کو سعودی عرب کے مشرقی صوبے القطیف میں واقع قصبے القدیح میں نمازجمعہ کی ادائیگی کے دوران ایک مسجد میں خودکش بم حملہ میں 21 افراد جاں بحق اور80 سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے۔