پی بی ایس کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2014-15ءکے ماہ اپریل 2015ءکے دوران ٹیکسٹائلز مشینری کی ملکی درآمدات میں 52.48 فیصد کی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے
ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق اپریل 2014ءکے مقابلہ میں اپریل 2015ءکے دوران ٹیکسائز مشینری کی ملکی درآمدات میں 35.033 ملین ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے رپورٹ کے مطابق اپریل 2014ءکے دوران ٹیکسٹائلز مشینری کی ملکی درآمدات کا حجم 66.754 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جو جاری مالی سال میں ماہ اپریل 2015ءکے دوران 31.721ملین ڈالر تک کم ہو گیا اس طرح اپریل 2014ءکے مقابلہ میں اپریل 2015ءکے دوران ٹیکسٹائلز مشینری کی ملکی درآمدات میں 52 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔