اقوام متحدہ کے سفیر خالد الیمنی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی زیرنگرانی یمنی تنازع پر امن مذاکرات 14جون کو جنیوا میں شروع ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق ےمنی سفیر برائے اقوام متحدہ خالد الیمنی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یمن تنازعے سے متعلق اقوام متحدہ کی زیرنگرانی امن مذاکرات 14 جون کو جنیوا میں شروع ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ ان مذاکرات کی تاریخ کا باقاعدہ اعلان جلد ہی کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اقوام متحدہ کی جانب سے یمنی تنازعے کے حل کے لیے مذاکرات کے آغاز کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم حکومت اور دیگر فریقین کی جانب سے اقوام متحدہ سے تیاری کے لیے مزید وقت مانگا گیا تھا، جس کے بعد 28 مئی کو مجوزہ یہ مذاکرات ملتوی کر دیے گئے تھے۔