آج وفاق? بج? پ?ش ??ا جائ? گا

295

اسلام آباد: آئندہ مالی سا ل کا بجٹ آج پیش کیا جائےگا وفاقی وزیر خزانہ بجٹ پیش کرینگے۔

مالی سال16-2015 کا  چالیس کھرب سے زائد کا بجٹ آج ایوان میں پیش کیا جائے گا وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار بجٹ ایوان میں پیش کرینگے۔

مسلم لیگ کی حکومت کا یہ تیسرا بجٹ ہو گا۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق  محصولات کا ہدف اکتیس کھرب روپے رکھا گیا ہے۔

قرضوں کی ادائیگی کے لئےتیرہ کھرب دس ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ آئندہ مالی سال کے لئے پندرہ سو ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ منظورکئے جانے کا امکان ہے۔

نئے بجٹ میں مجموعی ترقی کی شرح کا ہدف پانچ اعشاریہ پانچ فیصد مقرر کیا گیا ہےجبکہ صحت کے لئے گیارہ ارب دس کروڑ روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

برآمدات کا ہدف پچیس ارب پچاس کروڑ روپے مقرر کیا گیا ہے، ٹیکس وصولی کا ہدف تین ہزار ایک سو تین ارب روپے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترقیاتی بجٹ میں وزارت دفاع کے لئے دو ارب اکیانوے کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں ۔

قومی اسمبلی اور سینیٹ میں بجٹ پیش ہونے سے قبل وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں آئندہ مالی سال کی بجٹ تجاویز کی منظوری دی جائے گی۔ وزیراعظم نواز شریف وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس کی صدارت کریں گے۔