ملائ?ش?ا م?? زلزل?، 5 ?و? پ?ما ?لا?

197

کوالالمپور: ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور کے پہاڑی سلسلے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں شدت 6.0 ریکارڈ کی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق زلزلےکےجھٹکے ملائیشیا کے پہاڑی سلسلے کینابالومیں محسوس کئے گئے ریکٹر اسکیل پر شدت 6.0 ریکارڈ کی گئی اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی جبکہ اسکا مرکز ضلع کینابالو سے 54 کلومیڑ دور رانوو شہر تھا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے باعث پانچ کوہ پیما ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے ہیں جن کی تلاش کا کام جاری کردیا گیاہے ۔

زلزلے کے جھٹکے اتنے شدید تھے کہ پہاڑی علاقوں کے گھروں میں دڑاریں پڑ گئی اور لوگ خوفزدہ محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہونے لگے۔ دوسری جانب ملائیشا حکومت نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ زلزلے کے بعد سونامی وارننگ جاری کردی گئی ہیں ۔