??و?رچرسن ن?عامر?? ?ر?? م?? واپس? ?و ن?? شگون قرارد?د?ا

242

دبئی: آئی سی سی کے سربراہ ڈیوڈ رچرڈسن نے پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامرکی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کو ایک خوش آئند قراردیا ہے

 انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سربراہ ڈیوڈ رچرڈسن نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا پانے والے قومی کرکٹر محمد عامر کی سزا ختم ہونے کے بعد دوبارہ کھیل کے میدانوں میں واپسی کو نیگ شگون قرار دیا ہے ۔

 سابق ویسٹ انڈین کرکٹر نے عامر کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے وہ بہت باصلاحیت کھلاڑی ہے غلطی انسان سے ہی ہوتی ہے اور مجھے یقین ہے کہ یہ غلطی دانستہ طور پر ہوئی ہیں اس میں ٹیم کا کوئی قصور نہ تھا میں امید کرتا ہو کہ وہ اپنی غلطی پر ندامت محسوس کرتا ہے اور آئندہ ایسی کسی بھی حرکت سے دور رہنے کا عزم کیا ہے۔

 واضح رہے کہ 23 سالہ کرکٹر عامر اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں اپنی پانچ سالہ سزا پوری کرچکے ہیں اور اسی وجہ سے آئی سی سی نے انہیں ڈومیسٹک کھیلنے کی اجازت دے رکھی ہے۔