ا??م ووجز، ??ب?و ??س? م?? سنچر? بنان? وال? طو?ل العمر ?ر??ر

253

ڈومنیکا: آسٹریلوی بلے باز ایڈم ووجز ڈیبیو ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے طویل العمر کرکٹر بن گئے انہوں نے یہ اعزاز ویسٹ انڈیز کے خلاف ڈومنیکا ٹیسٹ میں حاصل کیا۔

پینتیس سالہ ووجز نےڈیبیو ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 130 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں ایک چھکا اور 13 چوکے شامل تھے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے ایڈم ووجز کو 160 فرسٹ کلاس میچز کھیلنے کے بعد 35 سال کی عمر میں ٹیسٹ کیپ دی مڈل آرڈر بیسٹمین نے اپنی سلیکشن کو درست ثابت کرتے ہوئے پہلے ہی ٹیسٹ میں سنچری جڑ کر سب کو حیران کر دیا۔

اس سے قبل ووجز 31 ون ڈے اور 7 ٹی 20 میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ ایڈم ووجز ڈیبیو ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے 20 ویں آسٹریلوی کرکٹر ہیں