پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے ایک بار پھر پیش کش کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے توسیاسی جماعتیں مل بیٹھیں اور دوربارہ انتخابات کا فیصلہ کرلیں۔
اسلام آباد میں سیمینار کے بعدمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری داری تھی،دھاندلی ہوئی ہے تو ساری جماعتیں دوبارہ الیکشن کا فیصلہ کرلیں۔
عمران خان نے کہا کہ ہم نے کسی جماعت کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنایا اگر ایسا کرنا ہوتا تو ہم 2سال میں کرچکے ہوتے ،خیبرپختونخوا کی پولیس سیاست سے پاک ہے۔
وفاقی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے پی ٹی آئی سربراہ کا کہنا تھا کہ میٹرو بنانے کے بجائے بچوں کی تعلیم اور صحت کی سہولیات پر توجہ دینی چاہیے تھی ، راولپنڈی، کراچی اور لاہور میں شہریوں کو پینے کا صاف پانی تک مسیر نہیں ہے۔