امر??? معلومات چور?، چ?ن پر ش? ?رنا غ?ر ذم? داران? قرار

202

چین نے امریکی سرکاری ملازمین کی معلومات ہیک کرنے کے معاملے میں چین پر شک کرنے کو غیر ذمہ دارانہ قرار دے دیا۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ انھیں شبہ ہے کہ 40 لاکھ سرکاری ملازمین کی معلومات چرانے کے لیے کیے گئے سائبر حملے کے پیچھے چینی ہیکروں کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔

جمعرات کو آفس آف پرسنل مینیجمنٹ نے تصدیق کی ہے کہ اس حملے کی وجہ سے تقریباً 40 لاکھ موجودہ اور سابق ملازمین متاثر ہوئے ہیں۔

چینی دفتر خارجہ کے ترجمان نے امریکی قیاس آرائیوں پر ردعمل کا اظہارتے ہوئے کہا کہ امریکا میں ہونےوالےسائبر حملےمیں چین کوملوث کرناغیرذمےدارانہ عمل ہے۔

ترجمان کے مطابق سائبر اٹیک عموماً نامعلوم مقام سے کیے جاتے ہیں ،اور ان کا پتا لگانا مشکل ہوتا ہے اور کسی تفتیش کےبغیراس معاملےمیں چین کےممکنہ طورپرملوث ہونےکاالزام غیرذمے دارانہ ہے۔