امر??? م?? ?وئ? پ?ل? بار ??وپ?? ?? پ?وند ?ار?

267

 نیو یارک: امریکا میں ڈاکٹروں نے پہلی بار سر اور کھوپڑی کی کامیاب پیوند کاری کر ڈالی ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے شہری جیمز بوئسن جوکہ پیشے کے اعتبار سے سافٹ وئیر ڈولپر ہیں ان کے سر میں غیر معمولی قسم کا کینسر پایا گیا تھا جس کے لئے ڈاکٹروں نے ان کی کھوپڑی کے آپریشن کا فیصلہ کیا ۔

پندرہ گھنٹوں پر محیط اس آپریشن کے دوران جیمز بوئسن کو نیا گردہ اور پتہ بھی لگایا گیا۔

آپریشن کی کامیابی پر ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ ہمارے لئے یہ ایک چیلنچ آپریشن تھا جس میں ہم کامیاب ہوئے اور مستقبل قریب میں اس طرح کے آپریشن ترقی کی نئی راہیں کھولیں گے۔

جیمزبوئسن نے اپنے آپریشن کے بارے میں کہا کہ یہ میرے لئے نہایت حیران کن مرحلہ ہے اب اکیس سال کے بعد میں اپنے بال بنا سکوں گا۔