بج? س? قبل ذخ?ر? اندوزو? ?? چاند? ?وگئ?

267

کراچی: بجٹ 2015-16 سے قبل ہی چینی، دال، بیسن، آلو اور پیاز کی قیمتوں میں5سے10روپے فی کلواضافہ ہوگیاتاہم دیگر اشیا خورونوش کی قیمتیں مستحکم ہیں۔

حالیہ سروےکے مطابق چینی کی قیمت جورواں ہفتے60روپے فی کلو تھی 5 روپے اضافے کے ساتھ65روپے پرآگئی ہیں جبکہ اوپن مارکیٹ میں اس کی قیمت68روپے فی کلوہے۔

اسی طرح دال چناکی قیمت منڈی میں 80 روپے فی کلوتھی جو5روپے اضافے کے ساتھ85 روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں دال چنا 90 روپے فی کلوپردستیاب ہے۔

بیسن کی قیمت5روپے فی کلو اضافے کے ساتھ95 روپے ہوگئی ہے۔ جبکہ پیازکی فی کلوقیمت میں بھی10روپے اضافہ کردیاگیاہے تاہم دیگراشیاخورونوش جن میں چاول،لہسن،ٹماٹر،گوشت ،کھلادودھ، دہی،پھلوں سمیت دیگراشیاکی قیمتوں میں استحکام ہے۔