موبائل ان?رن?? پر 15ف?صد ???س ?? تجو?ز

178

نئے مالیاتی سال کے بجٹ میں موبائل پر انٹرنیٹ استعمال کرنے پر 15فیصد ٹیکس لگانے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ سیلولر کمپنیوں پر حکومت کی اس سفارشات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سیلولر کمپنیوں نے وزارت خزانہ کو ایک خط لکھا ہے جس میں موبائل پر انٹرنیٹ کے استعمال پر ٹیکس کو سخت ناپسند یدہ قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حکومت کے اس اقدام سے موبائل انڈسٹری کو بڑا دھچکا اور نقصان پہنچے گا۔

موبائل فون انٹر نیٹ سیلزٹیکس اور ایکسائزڈیوٹی سےمستثنیٰ ہے تاہم فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے بجلی پر سرچارج ختم ہونے پر خزانے کو بھرنے کے لیے موبائل انٹرنیٹ پر 15فیصد ٹیکس لگانے کی تجویز دی ہے۔

موبائل انٹرنیٹ پر ٹیکس کے نفاذ سے متعلق حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا جائے گا اور کابینہ کی منظوری کے بعد اسے بجٹ میں شامل کرلیا جائے گا۔