وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نےکہا ہے کہ کراچی میں پانی کے بحران پر جلد قابو پالیں گے۔
شرجیل میمن نے سراج تیلی کی قیادت میں آنے والے وفد سے ملا قات کی جس میں انھوں نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کوپانی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ کراچی شہر میں پانی کی طلب کو پوراکرنے کے لئے مختلف منصوبوں پر کام شروع کردیا گیا ہے۔
شرجیل میمن کا وفد سے ملاقات کے دوران کہنا تھا کہ کراچی میں پانی کی طلب کے مقابلے میں پانی کی رسد میں 50 فیصد کمی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔
انھوں نے کہا کہ کراچی میں پانی کے بحران کو ختم کرنے کے لئے سندھ حکومت اور بلدیات دن رات کوششوں میں مصروف ہے اور امید ہے کہ بہت جلد پانی کے بحران پر قابو پا لیا جائے گا۔