صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ خیبر پختون خواہ میں بلدیاتی انتخابات کے موقع پر بے انتہا دھاندلی کی گئی ہے۔
رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ خیبر پختون خواہ میں بلدیاتی انتخابات کے موقع پر بے انتہا دھاندلی کی گئی جو لوگ تبدیلی کی بات کرتے تھے وہ خود خیبر پختون خواہ میں تبدیلی کیوں نہیں لا سکے۔
رانا ثناء اللہ نے اپنے بیان میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن میں دھاندلی کا شور مچانے والے عمران خان خیبر پختون خواہ میں بلدیاتی انتخابات کے موقع پر ہونے والی دھاندلی کو کسی طرح بھی عوام سے نہیں چھپا سکتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ تبدیلی کے دعوے کر نے والے انقلاب لانے والے خیبر پختون خواہ میں کوئی تبدیلی نہیں لا سکے ہیں انکا مزید کہنا تھا کہ خیبر پختون خواہ میں بلدیاتی انتخابات کے موقع پر بے انتہا دھاندلی کی گئی ہے۔