ا?چ ا? س? ?? لئ? 4 ارب 57 ?رو? 70 لا?? روپ? مختص

197

آئندہ مالی سال 2015-16ءکے سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جاری اسکیموں کے لئے 4 ارب 57 کروڑ 70 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

 آئندہ مالی سال کے پی ایس ڈی پی کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کے منتخب ڈیپارٹمنٹس کی اپ گریڈیشن کیلئے 10 کروڑ روپے، یو ای ٹی ٹیکسلا میں واٹر ریسورس اینڈ پٹرولیم انجینئرنگ کے پروگرام کے لئے 15 کروڑ روپے، ہزارہ یونیورسٹہ مانسہرہ کے اکیڈمک بلاک میں جاری کام کی تکمیل کے لئے 25 کروڑ روپے، اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور میں بوائز اینڈ گرلز ہاسٹلز کی تعمیر کے لئے 10 کروڑ روپے، کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور میں ہاسٹلز کے قیام کے لئے 15 کروڑ 57 لاکھ 27 ہزار روپے، لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر، واٹر اینڈ میرین سائنسز اوتھل بلوچستان میں انفراسٹرکچر کی ترقی کے لئے 12 کروڑ 50 لاکھ روپے، خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور کی ترقی کے لئے 50 لاکھ روپے، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کالا شاہ کاکو لاہور کے کیمپس کے لئے 25 کروڑ روپے، انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز پشاور میں انفراسٹرکچر کے لئے 10 کروڑ روپے، 5000 پی ایچ ڈی اسکالر شپ ایچ ای سی فیز II کیلئے 1 ارب 27 کروڑ 38 لاکھ 86 ہزار روپے، بلوچستان کے طلبہ کے لئے پی ایچ ڈی اسکالر شپ پروگرام کیلئے 42 کروڑ 77 لاکھ 21 ہزار روپے، منتخب شعبوں میں اوورسیز اسکالر شپ فار ایم ایس/ایم افل سے پی ایچ ڈی (ایچ ای سی فیز II) پروگرام کے لئے 80 کروڑ روپے سمیت مختلف منصوبوں کے لئے 4 ارب 57 کروڑ 70 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔