امور?شم?ر و گلگت بلتستان ??لئ? 23 ارب مختص

223

آئندہ مالی سال کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کیلئے امور کشمیر و گلگت بلتستان کی وزارت کے 18 جاری اور نئے منصوبوں کیلئے 23 ارب 23 کروڑ 70 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

 امور کشمیر کیلئے 13ارب 30 کروڑ اور گلگت بلتستان کیلئے 9 ارب 93 کروڑ 70 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کیلئے 10 کروڑ، ہنزل میں 20 میگا واٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے 10 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

جمعہ کو جاری سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام برائے 2015-16ءکے مطابق آزاد جموں و کشمیر کیلئے بلاک ایلوکیشن ساڑھے گیارہ ارب روپے، 48 میگا واٹ جاگراں ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے 30 کروڑ، رٹھوعہ ہریام پل کیلئے 50 کروڑ، میرپور شہر کیلئے سیوریج و واٹر سپلائی سکیم کیلئے 35 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

گلگت بلتستان بلاک ایلوکیشن 8 ارب 20 کروڑ روپے، 26 میگا واٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ شگرتھنگ کیلئے 10 کروڑ روپے، 14 میگا واٹ ہائیڈل پاور پراجیکٹ نلتر V کیلئے ایک ارب، نلتر III 16 میگا واٹ کیلئے 40 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔