آئ? ?? و ??ل? ?ام ?و?ژن ??لئ? 92?رو? 28لا?? روپ? مختص

258

وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2015-16ءکے دوران سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی ) کے تحت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام ڈویژن کے مختلف جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 92کروڑ 28لاکھ 4ہزار روپے کا بجٹ مختص کیا ہے ۔

 جن میں سے پہلے سے جاری 13منصوبوں کیلئے 87کروڑ 28لاکھ 4 ہزار روپے اور 2نئے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 5کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

 پی ایس ڈی پی کے اعدادو شمار کے تحت آئندہ مالی سال کے دوران جاری ترقیاتی منصوبوں کیلئے مختص بجٹ میں 15کروڑ روپے کی غیر ملکی امداد بھی شامل ہے ۔

رپورٹ کے مطابق حکومت نے آئندہ مالی سال کے دوران جاری ترقیاتی منصوبوں کے تحت سب سے زیادہ بجٹ کراچی اور لاہور میں آئی ٹی پارکس کے قیام کیلئے زمین کی خریداری کی مد میں 35کروڑ 3لاکھ 10ہزار روپے مختص کیا ہے جبکہ پاکستان اور چین کے درمیان آپٹیکل فائبر بچھانے کیلئے 20کروڑ روپے اور شمالی علاقہ جات میں جی ایس ایم کی توسیع کیلئے 11کروڑ 88لاکھ 40ہزار روپے کا بجٹ رکھا گیا ہے ۔

آئندہ مالی سال کے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام ڈویژن کے نئے منصوبوں کیلئے 5کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں جن میں سے چک شہزاد اسلام آباد میں آئی ٹی پارک کی جگہ پر چاردیواری کی تعمیر کیلئے 3کروڑ اور اسلام آباد میں ٹیکنالوجی پارکس کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے دو کروڑ روپے شامل ہیں۔