آئندہ مالی سال 2015-16ءکے سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں لاءجسٹس و انسانی حقوق ڈویژن کے لئے ایک ارب50کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔
آئندہ مالی سال2015-16ءکے بجٹ میں وفاقی حکومت نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت لاءجسٹس و انسانی حقوق ڈویژن کے پہلے سے جاری 5 ترقیاتی منصوبوں اور تین نئے ترقیاتی منصوبوں کےلئے ایک ارب50کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔
پی ایس ڈی پی کے تحت پہلے سے جاری ترقیاتی منصوبوں میں اسلام آباد ہائیکورٹ کی تعمیر، وفاقی حکومت کا انصاف تک رسائی کا پروگرام شامل ہیں۔ ان منصوبوں پر ایک ارب31 کروڑ57 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ نئے ترقیاتی منصوبوں میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے مشرق میں سیشن کورٹ ڈویژن کی تعمیر اور اسلام آباد ہائیکورٹ کی توسیع کےلئے اراضی کی خریداری کے منصوبے شامل ہیں۔ ان منصوبوں کےلئے 18کروڑ42 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔