ا?ام? انرج? ?م?شن ?? لئ?30 ارب 40 ?رو? 85 لا?? روپ? مختص

283

آئندہ مالی سال 2015-16ءکے سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں وفاقی حکومت نےبجٹ میں پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے پہلے سے جاری 17 ترقیاتی منصوبوں اور 6 نئے منصوبوں کیلئے 30 ارب 40 کروڑ 85 لاکھ 34 ہزار روپے مختص کئے ہیں۔

پی ایس ڈی پی کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پہلے سے جاری ترقیاتی منصوبوں میں چشمہ نیوکلیئر پاور پراجیکٹ یونٹ سی تھری، سی فور، مظفر گڑھ کے قریب این پی پی کیلئے زمین کی خریداری اور بنیادی سہولیات کی فراہمی، فیول فبیریکشن پلانٹ میانوالی، خیبرپختونخوا کے علاقے کرک میں ایم پی بی ٹو شنانوا یورینیم مائننگ پراجیکٹ، تونسہ ٹو یورینیم مائننگ پراجیکٹ (ڈیرہ غازی خان)، پینسٹیک لیب فیز ٹو کی توسیع اور اپ گریڈیشن سمیت دیگر 17 ترقیاتی منصوبے شامل ہیں۔

ان منصوبوں کیلئے 30 ارب 18 کروڑ 76 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ منصوبوں کیلئے 15 ارب 46 کروڑ 10 لاکھ غیر ملکی امداد ملے گی جبکہ 6 نئے ترقیاتی منصوبوں میں مینار ملتان کی اپ گریڈیشن، نوری میں برائیکو تھراپی کی فراہمی شامل ہیں۔ ان منصوبوں کیلئے 22 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔