پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ پاک بھارت سیریز رواں سال کے آخر میں متحدہ عرب امارات میں ہونے کا قوی امکان ہے لیکن اگر سیریز نہ ہوئی تو متبادل منصوبے تیار ہیں۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کا کہنا تھا کہ زمبابوے کے خلاف سیریز کامیاب ثابت ہوئی ملک کی ساکھ بھی بہتر ہوئی اب امید ہے کہ آئندہ برس سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں بھی آئیں گی۔ ملک میں ٹیسٹ کرکٹ بھی کروانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پاک بھارت سیریز یو اے ای میں کھیلی جائے گی تاہم براڈ کاسٹنگ کے معاملے پر بھارتی کرکٹ بورڈ ناراض ہے پھر بھی ستر فیصد امید ہے کہ سیریز ہو گی تاہم اگر ایسا نہ ہو سکا تو متبادل منصوبہ بھی تیار ہے۔