آئند? 24گ?ن?و? ?? دوران ب?شتر علاقو? م?? موسم گرم اور خش? ر?? گا، مح?م? موسم?ات

234

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گاجبکہ مالاکنڈ، ہزارہ ڈویڑن، شمالی پنجاب، شمالی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق24گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، ڈی جی خان، کوئٹہ، ڑوب، قلات ڈویڑن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پرتیز ہواﺅں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ڈی جی خان، قلات، کوئٹہ ڈویڑن، پاراچنار، اسلام آباد، گلگت بلتستان اورکشمیرمیں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کےساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش ایبٹ آباد میں 32 ملی میٹر جبکہ مری 18، سیدو شریف 12، راولاکوٹ 11، لسبیلا، اسلام آباد، جہلم 06، پاراچنار 04، خضدار، استور 03، پٹن، دروش 02، سکردو، ہنزہ، گوپس، کالام، لوئر دیر 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو میں44 جبکہ سبی، کوٹ ادو، میرپورخاص 42، موہنجوداڑو، شہید بینطیرآباد، نوکنڈی، لاڑکانہ، مٹھی، رحیم یار خان، تربت، بدین، سکھر، جیکب آباد، حیدرآباد، روہڑی 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔