ا?ن ا? 108ضمن? انتخابات م?? عوام جماعت اسلام? ?و وو? د??، سراج الحق

239

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے منڈی بہاءالدین میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 8 جون کو این اے 108 میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں جماعت اسلامی کے امیدوار کو کامیاب کرائیں۔

سینیٹر سراج الحق نے منڈی بہاء الدین میں جلسہ عام سے خطاب کیا جس میں انھوں نے شرکا سے اپیل کی کہ ضمنی انتخابات میں این اے 108 پر جماعت اسلامی کے امید وار ریاض فاروق ساہی کو اپنا ووٹ دیکرکامیا ب کرائیں۔

این اے 108 پرضمنی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے آصف بشیر بَھگت، تحریک انصاف سے چوہدری طارق تارڑ جبکہ جماعت اسلامی سے ریاض فاروق ساہی حصہ لے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اعجاز چوہدری جعلی ڈگری کیس میں نا اہل قرار دیدے گئے تھے جس کے بعد این اے 108 کی سیٹ کے لئے ضمنی انتخابات کرائے جارہے جس میں اعجاز چوہدری نے پارٹی قیادت سے اپنے قریبی رشتہ دارعادل امتیاز چوہدری کے لئے پارٹی ٹکٹ کی درخواست کی تھی جس کو تحریک انصاف نے مسترد کرکے پارٹی ٹکٹ پیپلز پارٹی کے سابق رہنما و ایم این اے  چوہدری طارق تارڑکو دیا جنہوں نے گذشتہ  برس ہی تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے۔

سراج الحق نے ضمنی انتخابات کے سلسلہ میں جاری  مہم کے دورانبھی برماکے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف بھر پور آواز اٹھائی۔

سراج الحق کا اپنے خطاب میں شرکا سے کہنا تھا کہ پاکستان کو چاہیےکہ جس جگہ بھی دنیا میں مسلمانوں کو ظلم و بربریت کا نشانہ بنایا جائے اس کے خلاف  بھر پور آواز اٹھاے۔

انکا کہنا تھا پاکستان کو برما کے مظلوم مسلمانوں کا ساتھ دینا چاہیے ۔ انھوں نے کہا کہ برما میں4 ملین مسلمانوں کو شہید کر کے مسلمانوں کی نسل کشی کی گئی جس پر مسلمان ممالک سمیت اقوام متحدہ بھی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ یوں تو بلیوں کےحقوق کی بات کرتےہیں لیکن برما کے مسلمانوں کے قتل عام پرخاموش ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ اگربرمامیں مسلمانوں پرجاری ظلم و ستم کو ختم نہیں کیا گیا تو جماعت اسلامی 14 جون کواسلام آباد میں احتجاج کرے گی۔