انجر? ن? ??رئ?ر ?ا خاتم? ?رد?ا

202

لندن: انگلینڈ کے وکٹ کیپر بلے باز کریگ کیز ویٹر نے ہر طرح کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ، گذشتہ سال سے  آنکھ کی انجری کے باعث کرکٹ کے میدان سے دور تھے۔

اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے انگلش وکٹ کیپر کا کہنا تھا کہ میں نے محسوس کیا ہے کہ اب میں وہ کھلاڑی نہیں بن سکتا جس کے لئے لوگ مجھ سے توقع رکھتے تھے میرا کیرئیر شاندار رہا کئی عروج وزوال کا سامنا کیا آج میں اپنے کیرئیر کے اختتام کا اعلان کرتا ہوں ۔

وکٹ کیپر بلے باز کا کہنا تھا کہ مجھے اس فیصلے پر کسی قسم کا کوئی پچھتاوا نہیں ہے ۔

یادر ہے کہ گزشتہ سال جولائی میں کاؤنٹی کے دوران وہ اپنی ناک کی ہڈی تڑوا بیٹھے تھے جبکہ ان کی آنکھ میں گہرے زخم آئے تھے جس کے باعث انہیں دیکھنے میں شدید مشکلات پیش آرہی تھی اسی بناء پر وہ ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ بھی نہ بن سکے تھے۔

کریگ کیزویٹر نے 2010 میں بنگلہ دیش کے خلاف ایک روزہ کرکٹ کا ڈیبیو کیا اور وہ 2010 میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی جیتے والی انگلش ٹیم کے اہم رکن بھی تھے اور فائنل کے بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے۔