کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے زیر اہتمام سندھ بھر میں11اور 12اکتوبر کو تربیتی نشستوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ صوبائی اعلامیے کے مطابق 11 اکتوبر کو ٹنڈومحمد خان،
حیدرآباد،میرپورخاص،12اکتوبر کو سانگھڑ، نواب شاہ اور مٹیاری میں تربیتی نشستیں منعقد کی جائیں گی۔ جن سے جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ، نائب امرا اسداللہ بھٹو، سابق سینیٹر پروفیسر محمد ابراہیم، سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی ، جنرل سیکرٹری ممتاز حسین سہتو، حزب المجاہدین کے سید تاج علی شاہ، ڈاکٹر مجیب اللہ منصوری اور حافظ مختار سمیت دیگر علما کرام ،دانشور اور مقامی رہنما خطاب کریں گے۔