بارسلونا پانچو?? بار ?وئ?فا چ?مپئنز ل?گ ?? فاتح

166

یوئیفا چیمپئنز لیگ کے فائنل میں بارسلونا نے یووینٹس کو 1کے مقابلے میں 3گول سے شکست دے کر ٹرافی پر قبضہ جمالیا۔

اس کامیابی کے بعد ہسپانوی کلب بارسلونا کی یوئیفا چیمپئنز لیگ جیتنے کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔

جرمنی کے شہربرلن میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں بارسلوناکی ٹیم یووینٹس پر غالب نظرآئی، بارسلونا کے  کھلاڑی کی جانب سے پہلےہاف کے چوتھےمنٹ پر پہلاگول کیا گیا جس سے یووینٹس دباؤکاشکارہوگئی۔

دوسراہاف شروع ہوتےہی یونٹس کے کھلاڑی ایلوارو موراٹانےپچپن ویں منٹ پرگول کرکےمیچ برابر کردیا اور صورتحال دلچسپ ہوگئی، ابھی میچ جاری تھا کہ اڑسٹھ ویں منٹ پر سواریز نے گو ل کر بارسلونا کی برتری ڈبل کردی اور ایک مضبوط پوزیشن حاصل کرلی۔ نیمار نے بارسلونا کے لئے آخری اور تیسرا گول کرکےٹیم کو ناقابل شکست برتری دلوادی اورٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

اس سے پہلے بارسلونا نے انیس سو بانوے، دو ہزار چھ، دو ہزار نو اور دو ہزار گیارہ میں بھی ٹائٹل جیتا تھا۔