امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ڈیلٹا ایئرلائن کے طیارے میں بم کی اطلاع پر پرواز کو سکرامینٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیلٹا ایئرلائن کی پرواز نے جیسے ہی اڑان بھری تو اسے حکام کی جانب سے ایک پیغام موصول ہوا جس میں بتایا گیا کہ پرواز میں بارودی مواد کی موجودگی کی اطلاع جب کہ طیارے کو بم سے اڑانے کابھی خطرہ ہے۔
پائلٹ نے فوری طور پرطیارے کو سکرامینٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کرادیا جس کے بعد مسافروں کو فوری طور پر ٹرمینل منقتل کردیا گیا جب کہ جہاز کو گراؤنڈ کرکے بارودی مواد کی تلاش شروع کرد گئ ہے۔
ہوائی اڈے پر ریسکیو اور سیکورٹی ٹیمیں پہنچ گئی ہیں اور ایئرپورٹ کی نگرانی مزید سخت کردی گئی ہے۔