مل? ر?اض ?ا رو?نگ?ا مسلمانو? ??لئ?10?رو? امداد ?ا اعلان

151

بحریہ ٹاؤن کے سربراہ اور معروف کاروباری شخصیت ملک ریاض نے روہنگیاکے مسلمانوں کے لیے 10کروڑ روپے امداد کا اعلان کردیا۔

میانمرمیں مسلمانوں پر زمین تنگ کرنے اور بدھ مت مذہب کے ماننے والوں کی جانب سے مسلمانوں پر بے پناہ ظلم وستم ڈھانپے پر جہاں ایک طرف متاثرین بے یارومددگار زندگی گزاررہے ہیں وہیں عالمی برادری اور انسانی حقوق کے علمبرداروں نے انسانی المیہ پر آنکھیں بند کررکھی ہیں۔

پاکستان کے بزنس ٹائیکون ملک ریاض نے روہنگیاکے مسلمانوں کی فلاح و بہبود اور ریلیف کے کاموں کے لیے 10کروڑ امداد کا اعلان کیا ہے۔ملک ریاض نے روہنگیا کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادی سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔