?ر? پور م?? مسافر بس ال?ن? س? 25افراد زخم?

212

ہری پور میں بس الٹنے سے 25مسافر زخمی ہوگئے جن میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق مسافر بس پشاور سے ایبٹ آباد جارہی تھی کہ ہری پور میں پنیاں کے مقام پر تیز رفتاری کے بس الٹ گئی۔حادثے میں 25مسافر زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں بعض کی حالت تشیوشناک ہے جن کی جان بچانے کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔

دوسری جانےجائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں مکمل کرلی گئی ہیں اور روڈ کو عام ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔