نقل م?ان? ?رن? والو? ??لئ? 85?زار ?ن گندم فرا?م? ?? منظور?

308

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے نقل مکانی کرنے والوں کے لیے 85ہزار ٹن گندم فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔

ای سی سی کا اجلاس وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا جس میں آئی ڈی پیز کو گندم کی فراہمی کے معاملے کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں نقل مکانی کرنے والے افراد کے لئے 85 ہزار ٹن گندم کی فراہمی کی منظوری دے دی۔ وزارت خزانہ گندم کی فراہمی کیلئے پاسکو کو 3 ارب 44 کروڑ روپے ادا کرے گی۔ آئی ڈی پیز کو گندم جون سے ستمبر تک فراہم کی جائے گی۔ ای سی سی نے پنجاب اور سندھ کیلئے 12لاکھ ٹن گندم برآمد کی مدت بھی 31 جولائی تک بڑھا دی  ہے۔