پن?? اسلام آباد م??رو ?ا نام پا?ستان م??رور?? د?ا گ?ا

221

وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے راولپنڈی میٹروبس کا نام  تبدیل کرکے  پاکستان میٹروبس رکھا دیا۔

اتوار کو پنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس کا جائزہ لینے کے لیے وزیراعلیٰ نے بس میں سفر کیا اور مختلف اسٹیشنز کا دورہ کرکے مسافروں سے سروس سے متعلق خیالات اور شکایات سنیں۔

بعدازاں پریس کانفرنس کرتے انہوں نے  راولپنڈی اسلام آباد میٹروبس کانام تبدیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج سے پنڈی اسلام آباد کامیٹرو نہیں بلکہ پاکستان میٹرو ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ میٹرو بس کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور سروس کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کے لیے نگرانی کا عمل موثر بنایا جائےگا۔انہوں نے کہا کہ مسائل حل کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں اور چاروں صوبوں کی ترقی ہی پاکستان کی ترقی ہے۔