بلوچستان م?? امن ?? لئ? اربو? روپ? خرچ ?ر ر?? ??? ، وز?راعل?? بلوچستان

240

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ کا کہنا  ہے بلوچستان میں امن کے ہم اربوں روپے خرچ کر رہے ہیں ، ان کا کہنا تھا ہم لاکھ چیخیں چلائیں ، لاہور میں ایک چیخ کو پورا ملک سنتا ہے ۔

لاہور میں نیشنل پارٹی کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ کا کہنا تھا ہم نے مشکل حالات میں حکومت سنبھالی ، بلوچستان میں امن کی بحالی کیلئے کوشاں ہیں، اس حوالے سے ہم اربوں روپے خرچ کر رہے ہیں ۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا بلوچستان میں ہم میرٹ کو ترجیح دے رہے ہیں ، ان کا کہنا تھا ہماری کوششوں سے بلوچستان میں ٹارگٹ کلنگ اور خود کش حملوں میں کمی آئی ہے،بلوچستان کی پولیس اہلکار کے پاس صرف20گولیاں ہوتی تھیں،بلوچستان پولیس کی استعداد کار بڑھائی۔

عبدالمالک بلوچ کا کہنا تھا وزیراعظم نے2ارب روپےگوادرکی سڑکوں اورسیوریج کیلیے دیے، گوادر کے حوالے سے وفاق نے ہماری تجاویز مان لیں، ان کا کہنا تھا ہم نے3سے4ہزاراسامیاں پبلک سروس کمیشن کو بھیجی ہیں ۔ وفاقی حکومت کی مددسے سڑکیں اور انفرا اسٹرکچر بن رہا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ مال روڈ ایک گھنٹے کیلیے بند ہو تو پورے ملک میں شور مچتا ہے، ہم لاکھ چیخیں چلائیں، لاہور میں ایک چیخ کو پورا ملک سنتا ہے۔