وفاق ن? ?م?ش? سند? ?? سات? ز?ادت? ??،شرج?ل م?من

257

وزیربلدیات سندھ شرجیل کا کہنا تھا وفاقی نے ہمیشہ سندھ کے ساتھ زیادتی کی ہے جبکہ وزیرخزانہ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے 13 جون کو سندھ کا بجٹ پیش کیا جائے گا ۔

کراچی میں شرجیل میمن اور مراد علی شاہ ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے مہران انڈرپاس کا دورہ کیا ۔ دورے کے موقعے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیربلدیات شرجیل میمن کا کہنا تھا شہر میں پانی بحران کے حل کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، سندھ حکومت کے ترقیاتی کاموں کی مثال نہیں، کراچی میں کوئی بھی ترقیاتی کام نہیں روکے، اور سندھ حکومت نے بہت سے ترقیاتی کام مکمل کیے ہیں۔

وزیربلدیات کا کہنا تھا کراچی میں ٹرانسپورٹ کے مسائل ایک سال میں ختم ہو جائیں گے، اور اس حوالے سے کراچی میں ٹرانسپورٹ کا میگا پروجیکٹ اسی سال شروع کر رہے ہیں،گرین لائن، اورنج لائن، ریڈلائن، بلیولائن کاسنگ بنیاد اسی سال رکھیں گے۔

صوبائی وزیرخزانہ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کراچی کا کوئی بھی ترقیاتی منصوبہ کبھی نہیں روکا گیا اور نہ ہی رکے گا ۔ ان کا کہنا تھا کراچی کے مسائل کے حوالے سے وفاق کو بھی بجٹ سے پہلے خطوط لکھے گئے۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا 13 جون کو سندھ کا بجٹ پیش کریں گے۔