ووٹنگ کے بعد اقوام متحدہ نے پاکستان کی درخواست پر 2 افریقی این جی اوز کا مشاورتی رتبہ ختم کر دیا ۔ پاکستان نے شکایت کی تھی کہ یہ دونوں این جی اوز پاکستان کے خلاف غلط بیانی کر رہی ہیں ۔
اقوام متحدہ پاکستانی درخواست پر دو این جی اوز کا مشاورتی رتبہ ختم کر دیا ۔ پاکستان نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ یہ این جی اوز بلوچ رہنما مہران بلوچ کے ساتھ ملکر کام کر رہی ہیں اور یہ این جی اوز پاکستان کے خلاف غلط بیانی کر رہی ہیں جوپاکستان کی علاقائی سالمیت کے لئے خطرہ ہیں ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا ککہ مہران بلوچ کو پاکستان کےخلاف الزامات لگانےکیلیےپلیٹ فارم مہیاکیا جاتا تھا۔
درخواست موصول ہونے پر اقوام متحدہ نے نے ووٹنگ کرائی جس پر 17 میں سے 12 ووٹ پاکستان کے حق میں آئے جبکہ 5 ووٹ مخالفت میں پڑے ۔ ووٹنگ کے رزلٹ موصول اقوام متحدہ نے دونوں این جی اوز کا مشاورتی رتبہ ختم کر دیا ۔