آئند? 24 گ?ن?و? سائ??لون سمندر? طوفان ?? ش?ل اخت?ار ?ر س?تا ?? ، مح?م? موسم?ات

537

محمکہ موسمیات نے بحیرہ عرب میں طوفان کی پیش گوئی کر دی ۔ ڈی جی میٹ کہتے ہیں آئندہ 24 گھنٹوں میں سائیکلون کے سمندری طوفان کی شکل اختیار کرنے کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب شرجیل میمن نے تیزہواؤں کے پیش نظر شہر سے تمام بل بورڈز اور سائن بورڈز ہٹانے کی ہدایت کر دی ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب سے اٹھنے والا طوفان سندھ اور مکران کے ساحل کی طرف بڑھ رہا ہے ۔ ہوا کا دباو کم ہونی کی وجہ سے خدشہ ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں سائیکلون سمندی طوفان کی شکل اختیار کر لے گا۔ ڈی جی میٹ کا کہنا ہے کہ مکران کے ساحلوں پر منگل سے جمعہ کے دوران تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے طوفان کے حوالے سے آنے والے 48 گھنٹے اہم ہیں ۔ محکمہ موسمیات نے طوفان کے خدشہ کے باعث بلوچستان اور سندھ کے ماہی گیروں کو بدھ سے جمعہ کے دوران کھلے سمند میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ ڈی جی میٹ کے مطابق طوفان 10 سے 12 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے سندھ کے ساحل کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ڈی جی میٹ کا کہنا ہے سمندری طوفان کیلئے سندھ میں 24، مکران کے ساحلوں پر 48 گھنٹے اہم ہیں۔

وزیربلدیات شرجیل میمن نے شہر میں گردآلود اور تیز ہواؤں کے خدشے کے پیش نظر شہر بھر سے بل بورڈز اور سائن بورڈز اتارنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔